فارسی زبان کو فروغ دینے کے لئے پہلی بین الاقوامی کانفرنس

فارسی زبان کو فروغ دینے کے لئے پہلی بین الاقوامی کانفرنس

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)فارسی زبان کے فروغ کیلئے گزشتہ روز گورنمنٹ کا لج یو نیو رسٹی لاہورمیں©"برصغیر میں فارسی زبان و ادب" کے موضوع پرپہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انقاد کیا گیا جس کی افتتا حی تقریب سے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان ،ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری ایران اکبر خورداری ،جی سی یو شعبہ فارسی کے صدر پروفیسر محمد اقبا ل شا ہد ، بنگلہ دیش سے آئے پروفیسر ڈاکٹر محمد شمیم خان اور پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی نے خطاب کیا ۔ اکبر خورداری نے کانفرنس کے انعقا د پر ڈاکٹر اقبال شاہد اور پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحما ن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسی کا وشوںایرن ،پاکستا ن دوستی مزید مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر خلیق الر حما ن ایک سائنسدان ہونے کے با وجود زبان و اد ب کے فروغ کے لیے بے حد کا م کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقا ریر میں فارسی زبان کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے برصغیر کے شعراءخصوصاًعلامہ اقبال کی شاعری کا ذکر بھی کیا کا نفرنس میں مختلف مو ضوعا ت پر 51 سے زائد مکالمے پیش کیے گئے ۔کا نفرنس کے اختتام پر تنویر سلامت نوشا ہی قوال اور ہمنواﺅںنے مولانا روم کا کلام قوالی کی صور ت میں پیش کےا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4