گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نبی پورہ راوی پارک کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نبی پورہ راوی پارک کے طلبہ کا دورہ ایوان کارکنان

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نبی پورہ‘ راوی پارک‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ملّت بوائز ہائی سکول‘ مغلپورہ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ باغبانپورہ‘ لاہور اور صفہ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ تحصیل بازار‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ا

یوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 322تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...