کاہنہ نو کے نجی ہائی سکول کو جدید ترین کمپیوٹر لیبارٹری کی فراہمی

کاہنہ نو کے نجی ہائی سکول کو جدید ترین کمپیوٹر لیبارٹری کی فراہمی

  




لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)موبی لنک فاؤنڈیشن نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پارٹنر شپ میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے والے کاہنہ نو کے نجی ہائی سکول کو جدید ترین کمپیوٹر لیبارٹری فراہم کردی ہے کاروباری سماجی ذمہ داری کے تحت فراہم کی جانے والی اس کمپیوٹر لیبارٹری میں دس جدید ترین کمپیوٹرزپرنٹراور سکینر شامل ہیں اس لیبارٹری کی بدولت طالبعلموں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پر دسترس میں مدد ملے گی کمپیوٹر لیبارٹری کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پیٹالائڈ سکول اینڈ گرلز کالج کاہنہ نو میں منعقدہوئی تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرز ندیم مسعود عائشہ نعمان قاسم منیر اور دیگر افسران کے علاوہ موبی لنک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر( کمرشل ڈویژن) مسمر علی سید منیجر(کاروباری سماجی ذمہ داری) صہیب ارشد اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم مسعود نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 36اضلاع میں 15لاکھ سے زائد مستحق طالبعلموں کو مفت تعلیم مہیا کر رہی ہے مفت تعلیم کے منصوبوں کی افادیت کے پیش نظر انہیں مزید وسعت دی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ پارٹنر سکولو ں میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے طالب علموں کو جدید تعلیمی تصورات کے بارے میں بتایا جائے تاکہ ہمارے دیہی طالب علم بھی دنیا کے نئے علوم سے باخبر رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4