ہلا ل احمر پنجاب کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن جاری
لاہور (پ ر) انجمن ہلال احمر پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع سیالکوٹ ،گجرات،شیخوپورہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آبا،چنیوٹ ،جھنگ ،ملتان اور راجن پو رمیںبھر پور طریقے سے متاثرہ افراد میں کھانا فراہم کرنے سے لیکر رہائش کے انتظام تک امداد مہیا کی ان انتہائی مشکل حالات میں انجمن ہلال ِ احمر پنجاب کی میڈیکل ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد کر رہی ہیںجہاں پر اب تک تقریبا 7ہزار افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں سیکرٹری ہلا ل احمر پنجاب بریگیڈئیر (ر) محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ہلال احمر پنجاب کے تمام رفاحی کام اﷲ تعا لیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے ہی پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیںاور اس انتہائی مشکل گھڑی میںاپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد کے لیے انجمن ہلالِ احمرپنجاب کو عوام کا بھر پور تعاون حاصل ہے