سیلاب متاثرین کوشفاف نظام کے تحت امداد فراہم کی جائے گی، رانا بابرحسین
لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے ادائیگیوں کے شفاف نظام کے تحت کوئی حقدار مالی امداد سے محروم نہیں رہے گا منتخب نمائندے عیدالاضحی بھی سیلاب زدگان کے ساتھ گزاریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور انتظامیہ حق داروں کو حق دینے کیلئے اسی جذبے سے کام کریں جس کا مظاہرہ انہوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران کیا ہے کسی ستائش کی پرواہ کئے بغیر خدا کی خوشنودی کیلئے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے والوں کو خدا تعالیٰ اجر دے گا۔ وسائل قوم کی امانت ہیں اور اس کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے حق داروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ مالی امداد کی فراہمی کے عمل کیلئے ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیاں اورشکایات کے ازالے کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور مالی امدا دکی ادائیگی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے خصوصی مراکز پر متاثرین کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی اسلام آباد میں دیئے گئے دھرنوں سے پاکستان کی معیشت کو جو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ہماری آئندہ نسلوں کو بھی ان نقصانات کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا
دھرنوں اور دھرنا دینے والوں کی منفی سیاست سے دوست ملک چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا ہے
اس دورے کے دوران بجلی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا تھااورکئی معاہدوں پر دستخط ہونا تھے پاکستان کے صدر، وزیراعظم وزراء اور میں نے خود چین کے دورے کئیمنصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے انتھک کاوشیں کی گئیں لیکن دھرنوں کی سیاست کی بدولت یہ منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے۔