آئی ایس او کے 43ویںکنونشن کا باقاعدہ آغاز، سکاﺅ ٹس نے سلامی پیش کی

آئی ایس او کے 43ویںکنونشن کا باقاعدہ آغاز، سکاﺅ ٹس نے سلامی پیش کی

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی 43ویں سفیران ولایت کنونشن کا باقاعدہ آغازتنظیم کے بانی شہید داکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر کر دیا گیاکنونشن کے پہلے روز شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر امامیہ اسکاﺅٹس نے سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر اور امامیہ چیف اسکاﺅٹ انصر مہدی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ حسینیت ایک نظریہ کا نام ہے اور امامیہ نوجوان اس نظریہ پر کاربند ہیں اور مرکزی کنونشن اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آئی ایس او با بصیرت نوجوانوں کی تنظیم ہے با اخلاق با تقوی اور با بصیرت ہونا آئی ایس او کے نوجوانوں کا طرہ امتیا زہے آئی ایس او کے جوان ملک ،ملت وطن کے باوفا جوان ہیں اور بے نظیر قربانیاں ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتاامامیہ چیف اسکاﺅٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایس او اس ملت اور امامیہ اسکاﺅٹس میں نظم پیدا کرتی ہے نظم کے اس سلسلہ کی بدولت آئی ایس او ہر مشکل دور میں اس قوم اور ملت کا ساتھ دیامرکزی صدر نے ملک کے گوش و کنار سے آئے ہوئے ہزاروں امامیہ جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کے نوجوان اس ملت کی امید اور مستقبل ہیں۔

کنونشن کے انعقاد کا مقصد حقیقی سفیران ولایت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے آئی ایس او نظام ولایت کا شعوری او ر حقیقی سفر43 سال سے جاری رکھا ہوا ہے اور آئی ایس او کے نوجوان حقیقی پیروان سفیران ولایت ہیں۔کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ نوجوان شریک ہیں جبکہ ان کے استقبال کے لئے ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں پر استقبالیہ کپمس قائم کر دئے گئے تعلیم و تربیت کے جزبے کو فروغ دینے کے لئے مختلف اسٹالز کا بھی اہتمام کیا گیا کنونشن کے اجلاس میں ڈویژن نے اپنی کارکردگی پیش کی اور احتساب کا عمل ہوا۔کنونشن آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جبک کارکنان سابقین ڈاکٹرز ،انجیرز دانشور ،مزہبی سیاسی شخصیات کی آمد بھی جارہی گی

مزید : میٹروپولیٹن 4