"پبلک سیکٹر مینجمینٹ و گورننس"کورس میں شامل پی ایم ایس آفیسرز کی ادبی شام

"پبلک سیکٹر مینجمینٹ و گورننس"کورس میں شامل پی ایم ایس آفیسرز کی ادبی شام

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب کے مینجمینٹ و پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی ڈی) میں گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی پانے کے لیے "پبلک سیکٹر مینجمینٹ و گورننس"کے کورس میں شامل پی ایم ایس آفیسرز کی طرف سے ایک ادبی شام کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کے انتظامیہ و دیگر مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے آفیسرز لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنی انتظامی اور خداداد صلاحیتوںکو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اُن کے لیے مسائل پیدا کرنے والے عناصر اور محرکات کوحکمت عملی سے ہٹا کر ہی بہترین سروس ڈلیوری کا فریضہ ادا کیا جا سکتا ہے تقریب کے مہمان ِ اعزاز ریٹائرڈ ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن قاضی آفاق حسین تھے ایڈیشنل سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی مقصود احمد ڈائریکٹر ایکڈیمک فاروق علوی ، محکمانہ افسران اور تمام شرکائے کورس تقریب میں موجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...