تحریک انصاف اقتدا ر میں آ گئی تو کسی کی باری نہیں آئیگی،ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک انصاف اقتدا ر میں آ گئی تو کسی کی باری نہیں آئیگی،ڈاکٹر شاہد صدیق

  



لاہور)پ ر(پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ دھرنے کے نتیجہ میں پاکستان کے عوام میں اس بات کی آگاہی پیدا ہوئی ہے کہ ہمارے حکمران کس طرح عوام کو بیوقوف بناتے ہیں اور کس طرح قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جبکہ دوسر ی جانب غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترستا ہے۔ ایک اخباری بیان میں ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاءنے مثال قائم کردی ہے کہ ایک حقیقی لیڈر کے کہنے پر کس طرح اس کی پارٹی کے عہدیدار اور کارکن ایک ہو کر ایک خاص مقصد کی خاطر دن رات اور گرمی سردی کی پروا کیے بغیر ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں۔انہوںنے کہا آخر کار حکمرانوں کو جانا ہو گا اور یہ بات اب نوشتہ دیوار ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے آج بڑ ی جماعتیں مکمل طور پر خائف ہیں اور اس کا مظاہر ہ پارلیمنٹ میں سب کے متحد ہو جانے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مستقبل کی نمبر ا یک جماعت ہو گی جس کو شکست دینا بہت مشکل ہو گا ۔

۔کیونکہ عوام اب باری سسٹم سے تنگ آ چکے ہیں،تحریک انصا ف ایک بار اقتدا ر میں آ گئی تو پھر کسی کی دوبارہ باری نہیں آئیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...