ٰؑعید الاضحی کے موقع پر ٹرینوں کے شیڈول کی حتمی شکل

ٰؑعید الاضحی کے موقع پر ٹرینوں کے شیڈول کی حتمی شکل

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی پر 14 سپیشل ٹرینوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے 2اکتوبر کو پشاور اور راولپنڈی کے لیے اور 3اکتوبر کو لاہور اور سرگودھا کیلئے ٹرینیں چلیں گی۔ لاہور سے 4اکتوبر کو نارووال اور 8اکتوبر کو ایک ٹرین کراچی (مین لائن) اور ایک ٹرین براستہ فیصل آباد کیلئے روانہ ہوگی۔راولپنڈی سے 4اکتوبر کو ایک ٹرین ملتان اور ایک ٹرین لاہور کے لیے ،کوئٹہ سے 2اکتوبر کو ایک ٹرین راولپنڈی کے لیے، ملتان سے کراچی کیلئے 8اکتوبر کو ، پشاور سے لاہور کیلئے 4اکتوبر کو، نارووال سے لاہورکیلئے 4اکتوبر کو اور سرگودھا سے کراچی (براستہ فیصل آباد) 8اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...