اسلام آباد ڈی چوک کے پرامن دھرنے نے پوری قوم کوجگادیا ،فرخ جاوید مون

اسلام آباد ڈی چوک کے پرامن دھرنے نے پوری قوم کوجگادیا ،فرخ جاوید مون

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک کے پرامن دھرنے نے پوری قوم کوجگادیا ہے اورلوگ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ اپنے حقوق کیلئے ظالم اورکرپٹ حکمرانوں کیخلاف آوازبلند کررہے ہیں جس کا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے ،پی ٹی آئی کے چیرمین نے اپنے حوصلے اورہمت سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پوری قوم کے لیڈرہے اوران کی مقبولیت سے پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) خوف کا شکارہیں اورانہیں پتا چل گیا ہے کہ اب ان کی باریاں ختم ہونے والی ہے ۔فرخ جاوید مون نے ان خیالات کا اظہارمینارپاکستان کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے ۔

اوراسلام آباد کے ڈی چوک پرپرامن دھرنے نے دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اورپاکستانی قوم کوجگادیا ہے اب اس تبدیلی کوگٹھ جوڑکرنے والی جماعتیں نہیں روک سکتیں کیونکہ قوم نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ لوٹ مار،کرپشن ،کمیشن مافیا اوردھاندلی سے اقتدارمیں آنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...