قادری اور عمران کی ملاقات کسی نے کروائی نہ کسی کے کہنے پر ہوئی،غلام فرید

قادری اور عمران کی ملاقات کسی نے کروائی نہ کسی کے کہنے پر ہوئی،غلام فرید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان عوامی تحریک کے لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات کسی نے نہیں کروائی نہ ہی کسی کے کہنے پر ہوئی ڈاکٹر طاہرالقادری غریب پاکستانےوں کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوںنے غریبوں کو سر اٹھا کر چلنے کاسبق سکھاےا ہے پہلے آرٹیکل 62,63اور اب آرٹیکل37,38ےاد کروادےا ہے۔

۔ حکومت نے ایف بی آر کے ذریعے پاکستان عوامی تحریک کے فنڈز کی پوری دنےامیں تحقیقات کراوئیںلیکن ناکامی کامنہ دیکھا پڑا حکمران عوامی تحریک پر پیسوں کے غلط استعمال کا کوئی بھی کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے ہر محاز پر عوامی تحریک کو کامےابی حاصل ہوئی ایف بی آر کی شفاف رپورٹ کے بعد حکومت اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوچکی ہے فنڈز کے ناجائز استعمال کا کوئی ثبوت نہ ملنا عوامی تحریک کی کامےابی اور حکومت کی ناکامی اور پسپائی کا واضح ثبوت ہے







 اظہار انہوں نے شرکائے دھرنا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جب چاہیں جہاں چاہیں کسی بھی سے ملاقات کرسکتے ہیں کسی میں جراًت ہے تو روک کے دیکھ لے۔ آمریت کے کندھوں پر سوار ہوکر اورکبھی عالمی طاقتوں کی ایماءپر اقتدار تک پہنچنے والے ڈاکٹرطاہرالقادری کی مقبولیت سے خائف ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے چیلنج کیا ہے کہ قانون بنادےا جائے کہ کسی بھی سےاسی اور مذہبی لیڈرپر اندرون ےا بیرون ملک ےا کسی ایجنسی سے ایک روپیہ بھی ثابت ہوجائے تواس کو پھانسی لگادی جائے ۔سےاسی اور مذہبی قےادت پر کرپشن ثابت ہونے کی صورت میں بھی پھانسی کی سزا مقرر کردی جائے۔وہ اپنے آپ کو سب سے پہلے پھانسی کے لئے پیش کرتے ہیں۔ لیکن کسی میں جراًت نہیں کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کسی بات پر عمل کر سکے ےاکسی بات کو چیلنج کرسکے کیونکہ اس طرح بڑے بڑے نام والے بے نقاب ہوجاتے ہیں۔