پولیس پر فائرنگ کرنے والے کو41سال قید 20ہزار جرمانہ

پولیس پر فائرنگ کرنے والے کو41سال قید 20ہزار جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو41سال قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا ءکا حکم سنا دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز مذکورہ مقدمہ کی سماعت ہوئی تو عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم امام شاہ نے ہنجروال کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلایاجس پرپولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیالہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور دہشت پھیلانے پرملزم کو سخت سزاءسنائی جائے ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف گواہ بھی پولیس ہے اور پولیس کی مدعیت میںہی مقدمہ درج کیا گیا لہذا اس مقدمے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ملزم کو باعزت بری کیا جا ئے عدالت نے گواہوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم کو گنہگار قرار دیتے ہوئے مذکورہ بالا سزا کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4