پولیس اہلکارکو رشوت دینے والے ملزم کو 3 سال قید، 50ہزار روپے جرمانہ

پولیس اہلکارکو رشوت دینے والے ملزم کو 3 سال قید، 50ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخار احمد خان نے پولیس اہلکارکو رشوت دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد یاسین کو 3 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔عدالت میں تھانہ موچی گیٹ پولیس نے ملزم محمد یاسین کے خلاف ڈی ایس پی رنگ محل سرکل کے ریڈر محمد علی کو 10ہزارروپے رشوت دینے کا الزام تھا جس پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے چالان عدالت میںجمع کروارکھا تھا ۔گزشتہ روز عدالت نے وکلاءوفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزا کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔