دھوکہ دہی پر طیب اینڈ شمس سپیئرپارٹس کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

دھوکہ دہی پر طیب اینڈ شمس سپیئرپارٹس کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے گاڑی کے نئے سپیرپارٹس کی جگہ پرانے پارٹس دھوکہ دہی سے دینے پر طیب اینڈ شمس سپیرپارٹس کے مالک کے خلاف ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے مذکورہ مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر کوجواب طلب کرلیاہے۔عدالت میں مزنگ کے رہائشی محمد علی نے طیب اینڈشمس سپیرپارٹس بلال گنج کے مالک کے خلاف ڈیڑھ لاکھ روپے ہرجانے کے دائردعوے میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سائل نے گاڑی کے مکینک کے کہنے پر بلال گنج میں واقع مذکورہ سپیئر پارٹس مالک سے 50ہزارروپے مالیت کے پارٹس خریدے لیکن دکاندار نے دھوکہ دہی سے نئے سپیرپارٹس کی جگہ پرانے سپیرپارٹس دے دیئے ہیںجس پر اسے شکائت کی گئی لیکن اس آزالہ کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے سائل کو ذہنی کوفت اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا عدالت مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کا حکم دے جس پرعدالت نے آئندہ پیشی پر مذکورہ دکان مالک سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4