سنبل کیس کے مبینہ ملزم کاایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

سنبل کیس کے مبینہ ملزم کاایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

  



لاہور(نامہ نگار)جودیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری محمد عرفان کی عدالت میں تھانہ مغل پورہ پولیس نے گزشتہ روز5سالہ بچی سنبل سے بداخلاقی کے کیس میں ملوث مبینہ ملزم محمدآصف کو پیش کیا گیا۔فاضل عدالت نے ملزم کو تفتیش کیلئے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا۔مغل پورہ پولیس نے ملزم آصف کاچہرہ ڈھانپ کر جودیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری محمد عرفان کی عدالت میں پیش کیاگیا،پولیس نے عدالت سے ملزم کے8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت سے مسترد کرتے ہوئے صرف ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسے پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ ملزم آصف کو چوری کے ایک مقدمے میں تھانہ ریلوے اسٹیشن پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پر دو کمسن بچیوں کے اغوا ءکی کوشش کرنے کا بھی الزام ہے جب تفتیش کا دائر وسیع ہوا تومزید انکشاف ہوا کہ ملزم مغل پورہ کی 5سالہ کمسن بچی سنبل سے بداخلاقی کیس جوگزشتہ ایک سال سے لاہور پولیس کیلئے معمہ بنا ہوا تھا اسی پراسرار کیس کا مرکزی کردار ہے جس پر تھانہ ریلوے اسٹیشن پولیس نے ملزم کو مغلپورہ پولیس کے حوالے کیاہے جس سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ مقدمہ کے مطابق ملزم بچی کو بداخلاقی کا شکار بنانے کے بعد اسے نازک حالت میں گنگارام ہسپتال کی امرجنسی وارڈ میں چھوڑ گیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...