عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت آج ہوگی

عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت آج ہوگی

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج یاسر ندیم رزاق کی عدالت میں نجم سیٹھی کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت آج کو ہوگی گزشتہ سماعت پرعمران خان کی جانب سے وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی گئی تھی گزشتہ سماعت پر عدالت میں نجم سیٹھی کی جانب سے بیرسٹر عثمان جی راشد پیش ہوئے انہوں عدالت میںموقف اختیار کیا تھاکہ دو بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود عمران خان کی جانب سے کوئی جواب اور نہ کوئی نمائندہ یا وکیل عدالت میں پیش ہوا،لہذاعدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کیا جائے جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد دعویٰ عمران خان کی جانب سے نوٹسز کے جواب آنے تک انتظار کرنے کا حکم تھاجس کے بعد عمران خان کی جانب سے عزیر ساجد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں میمو داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ انہیں ملازم کے ذریعے گزشتہ روز نوٹس موصول ہوئے ہیں اور عمران خان کے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے فوری عمران خان کی جانب سے جواب اور وکالت نامہ داخل کرانا نا ممکن ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وکالت نامہ اور دعویٰ کا جواب داخل کرانے کے لئے کچھ روز کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دعویٰ کی سماعت آج تک ملتوی کردی تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4