ہسپتالوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کے باوجود بچہ چوری کی وارداتیں

ہسپتالوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کے باوجود بچہ چوری کی وارداتیں

  



                                      لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت میں واقع ہسپتالوں کے زچہ بچہ وارڈوں اور نرسریوں سے نومولود بچوں کی چوری او ر اغواءمعمول بن چکا ہے ان واقعات کی روک تھام کے لئے ہسپتالوں کی انتظامیہ کی طرف سے بچہ وارڈوں ،لیبر رومزاور نرسریوںمیںلگائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے کلوز سرکٹ کیمروں کا نظام اور فوج ظفر موج کی صورت میں رکھے گئے سکیورٹی گارڈز ناکام ثابت ہوگئے ہیں بلکہ” آیا“ لیڈی سکیورٹی اہلکار گارڈز ان وارداتوں میں ملوث ہیں آج تک بچہ چوری اور اغواءکی وارداتوں کا سراغ کلوز سرکٹ کیمروں سے نہیں مل سکاگنگا رام ہسپتال کی نرسری سے دو روز قبل اغواءہونے والا بچہ بھی انتظامیہ کی غفلت نرسری کے باہرتعینات کئے گئے سکیورٹی گارڈز کی ایک طرف نااہلی اور دوسری طرف کلوز سرکٹ کیمروں کی خرابی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں لیبر روم اور نرسریوں سے نو مولود بچوں کی چوری اور اغواءکی وارداتیں روکنے کے لئے گزشتہ سالوں میں کروڑوں روپے مالیت کے کلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ان کیمروں کی اکثریت کو ہسپتالوں کی مافیا نے خراب کردیا ہے یا پھر ان کا رخ واروڈوں سے دوسری طرف موڑ دیا گیا ہے یا پھر ہسپتالوں کی انتظامیہ نے ان کیمروں کا رخ اپنے دفاتر تک محدو د کررکھا ہے جس کی وجہ سے یہ کیمرے بچوں کی چوری یا اغواءکے بعد سود مند نہیڈں رہتے۔بعض ہسپتالوں کی انتظامیہ کے بعض بااثر افسران اس نظام کو اپنے گھروں میں منتقل کرچکے ہیں بتایا گیا کہ جنا ح ہسپتال ،گنگارام ہسپتال ،لاہور جنرل ہسپتال ،سروسزہسپتال ،لیڈی ویلنگڈن ،لیڈی ایچی سن اور چلڈرن ہسپتال میں ہونے والے بچہ چوری یا اغواءکے واقعات معمول بن چکے ہیں اور آج تک کسی واقعہ کاسراغ ان کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے نہیں مل سکا دوسری طرف ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے لاکھوں روپے ماہانہ سکیورٹی پر خرچ کئے جارہے ہیں مگر سکیورٹی کی اکثریت ہسپتالوں کی چوروں کی سرپرست بن چکی ہیں ۔ اس حوالے سے مشیر صحت خواجہ سلما ن رفیق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادووں پر اقدامات کررہے ہیں جو بھی غفلت کا مرتکب ہوا اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔کلوز سرکٹ کیمروں کی تعداد اور استطاعت بڑھانے کی ہدایت کی ہے جو خراب ہیں انہیں فوری ٹھیک کروانے کا کہا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...