حکمران قوم سے مخلص ہیں تو دھرنے والوں کے مطالبات تسلیم کریں،ذوالفقار ندیم

حکمران قوم سے مخلص ہیں تو دھرنے والوں کے مطالبات تسلیم کریں،ذوالفقار ندیم

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا مطمع نظر صرف اور صرف اقتدار کی ہوس ہے جس کی خاطر وہ قوم و ملک کے مفاد کے برعکس بے ثمر معاہدے کرکے کمیشن اپنی تجوریوں میں بھرنے اور ڈنگ ٹپا¶ پالیسی کھیلنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ موجودہ حکمران جب بھی برسر اقتدار آئے انہوں نے کرپشن کے دروازے کھولے ۔لٹیروں اور کرپٹ زدہ طبقے کیلئے کھول دیئے اور ”کھانے دو اور کھاتے جا¶“ کی پالیسی پر گامزن رہے انہیں صرف اور صرف ملکی دولت لوٹنے اور کمیشن بنانے کا ہی ہنر آتا ہے جس میں وہ ہر بار پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عوام کو بجلی کے بلوں کی مد میں ناجائز یونٹ ڈلوا کر اربوں روپے اکٹھا کرکے ٹی وی چینلز پر آکر یہ کہا کہ یہ سب غلطی سے ہوا ہے اگلی بار ایسا نہیں ہوگا اور آئندہ بل سے منہا ہو جائیں گے لیکن قوم جانتی ہے کہ حکمرانوں کی طرف سے یہ صرف زبانی جمع خرچ ہے اور کچھ نہیں کیونکہ اس سے قوم کے ہاتھ سوائے خواری کے اور کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران قوم سے اتنے ہی مخلص ہیں تو وہ ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے مطالبات تسلیم کریں

۔ اور عوام کے سامنے سچ کو بیان کرکے مستعفی ہو جائیں اس میں ہی ان کی عزت باقی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...