بجلی کے بعد عوام گیس کی بندش پر سراپاءاحتجاج ہیں،ثمینہ گھرکی

بجلی کے بعد عوام گیس کی بندش پر سراپاءاحتجاج ہیں،ثمینہ گھرکی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم فاروق نے کہا ہے کہ سردےاں ابھی شروع نہیں ہوئی ہیں لیکن عوام سے سوئی گیس چھین لی گئی ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پہلے سے ہی چل رہی ہے اور اوپر سے ہوشربامہنگائی نے بھی عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ عوام کے گھروں کے چولہے بندہو ہو گئے ہیں لوگ سڑکوں پر بجلی کے بعد اب گیس کی بند ش پر بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہیں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود ان کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمن پالیسی ہے حکومت اگر مخلص ہو تو لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ ہفتوں نہیں دنوں میں ہو سکتا ہے ثمینہ خالد گھرکی اور خرم فاروق نے کہا کہ عوام کو بجلی مہیا کرنے کے سہانے خواب دکھا کر حکومت میں آنے والوں نے جب اپنے مفاد کے لیے کوئی فیصلے کرنے ہوں تو اس میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرتے لیکن جب عوام کو ریلیف دینے کی بات ہو تو اس میں ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے ہم حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کولوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب سے بھی نجات دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1