تحریک صراط مستقیم نے دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کیلئے یوم دعا منایا

تحریک صراط مستقیم نے دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کیلئے یوم دعا منایا

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پر جمعة المبارک دہشت گردی انتہا پسندی سے نجات اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والوں کیلئے ملک گیر یوم دعا کے طور پر منایا گیا اس سلسلہ میں جڑواں شہروں سمیت ملک بھر کے تحریکی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیاجبکہ صراطِ مستقیم علما ءبورڈ کے اراکین جمعة المبارک کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خلاف مذمتی کرار دادیں منظور کی گئیں اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیںاس موقع پر صراطِ مستقیم علماءبورڈ مولانا عبدالکریم جلالی،سید اصغر علی شاہ ،صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، مولانا محمد اسحاق جلالی، مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی ،مولانا فرمان علی جلالی، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی ، مولانا محمد یونس قادری، محمد فیاض قادری، مولانا قاری مظہر اقبال نورانی ودیگر نے جمعة المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی بقا ءکی جنگ لڑرہی ہے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔آپریشن ”ضربِ عضب“ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان ہے۔پوری قوم آپریشن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں سرخرو ہو گی۔آپریشن کے نتیجے میں قوم کو کرائے کے قاتلوں اور موت کے سوداگروں سے نجات ملے گی جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کا عہد ستم ختم ہونے والا ہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں شریک ہو جائیں ”یا رسول اﷲﷺ“ کہنے والے آپریشن کی مکمل تائید و حمایت پہلے بھی کی اور اب بھی کرتے ہیںآپریشن میں شریک سکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیںدہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے اور وزیرستان کے علاوہ ملک بھر میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بھی کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ آپریشن کی کامیابی کے لیے دہشت گردوں کے حامیوں، سرپرستوں اور ہمدردوں کو بھی ریاستی گرفت میں لانا ضروری ہے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاک فوج تنہا نہیں ہے۔    

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...