متاثرین سیلاب کو صافپانی کی فراہمی سنجیدہ مسئلہ ہے،بشیر مہدی

متاثرین سیلاب کو صافپانی کی فراہمی سنجیدہ مسئلہ ہے،بشیر مہدی

  




لاہور(پ ر) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کو صاف پانی کی فراہمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور محکمہ صحت نے اب تک 9لاکھ 34ہزار ایکواپیورا گولیاں متاثرین سیلاب میں تقسیم کر دی ہیں جو 9ملین لیٹر پانی صاف کرنے کیلئے کافی ہیں محکمہ صحت کے سٹاک میں 10ملین لیٹر پانی صاف کرنے کیلئے گولیاں موجود ہیں تاہم یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کو مزید 20لاکھ گولیاں فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے ؂جو قابل اطمینان ہے سیلاب متاثرین پانی پیتے وقت احتیاط کریں گندا پانی پینے سے پرہیز کریں حکومت کی طرف سے اپنی کوشش جاری ہے لیکن نجی ادارے بھی پینے کے پانی کے حوالے سے ان متاثرین میں شعور اجاگر کریں تمام متاثرہ علاقوں کے ہنگامی بنیادوں پر دورے کرکے امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کاسلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...