کرپٹ حکمرانوں کو لانے میں عوام کااپنا بھی قصور ہے،محمد جمیل

کرپٹ حکمرانوں کو لانے میں عوام کااپنا بھی قصور ہے،محمد جمیل

  



لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کو اقتدار میں لانے میں عوام کا اپنا بھی قصور ہے ،اگر اب بھی عوام نے اپنی سوچ تبدیل نہ کی توانہیں تیل میں بھیگے جوتے کھانے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔، ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہاایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے سیکیورٹی اداروں پر الزامات قابل مذمت ہیں ،ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اگر اپنی صفوں سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال دیں تو کراچی میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے، رینجرز پر فائرنگ کرنیوالوں کو پھول پیش نہیں کئے جاسکتے ،ایم کیو ایم اپنے کارکنان کی گرفتاری پر احتجاج کی آڑ میں سیکیورٹی اداروں کو بدنام نہ کرے،پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی جانب سے پی ٹی آئی پر لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا پی پی پی مسلم لیگ(ن) کی ترجمان بن چکی ہے، آئندہ عام انتخابات میں اسے شریف برادران کا ساتھ دینے کی سنگین غلطی کا احساس ہوجائیگا ،نکا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والی جماعتوں پر غیر ملکی فنڈز کے استعمال کا الزام عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے،یہ نہ ہو کہ عوام ”گو نواز گو“ کے ساتھ ساتھ ”نو بلاول نو“ کا نعرہ بھی لگانا شروع کردیں ،انکا کہنا تھا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے عیاشی کرنیوالے ڈھیٹ حکمرانوں نے غریب طبقات کو زندہ درگور کردیا ہے ،وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب مہنگائی،بے روزگاری،ظلم اور ناانصافی کی چکی میں پسے ہوئے لوگ حکمرانوں کو ایوان اقتدار سے گھسیٹ کر باہر لے آئیں گے۔   

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...