حالیہ سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے،اللہ رکھا چودھری

حالیہ سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے،اللہ رکھا چودھری

  




لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا ایک بدترین سیلاب تھا جس نے وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب تک وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔200 سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل تباہ ہوئی معیشت اور پبلک انفراسٹرکچر کو بے پناہ نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کی بدولت بہت سی قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں پنجاب حکومت متعلقہ اداروں سے مل کر ملک کی تاریخ کے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا اور دن رات سیلاب متاثرین کی مدد کی۔ تمام اداروں نے ٹیم ورک کے طور پر اجتماعی کاوشیں کرکے دکھی انسانیت کو ریلیف فراہم کیا مسلم لیگ ن نے سیاست نہیں بلکہ خالصتاً دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ کامیابی سے نبھایا ہے اور خدا تعالیٰ نے ہمیں ایک بڑے امتحان میں کامیابی سے نوازا ہے۔ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو رضائیاں دی جائیں گی اور اس ضمن میں 25 ہزار رضائیوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی امداد کا نصف وفاقی حکومت اور نصف پنجاب حکومت ادا کر رہی ہے۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں بھی وفاقی حکومت نے بھرپور تعاون فراہم کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...