پولیو کےخلافانسداد ڈینگی طرز کی منصوبہ بندی کی جائے،سلمان رفیق

پولیو کےخلافانسداد ڈینگی طرز کی منصوبہ بندی کی جائے،سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے پنجاب میں انسداد ڈینگی کی طرز پرمنصبوبہ بندی کی جائے گی اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف سے اس سلسلہ میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کریں گے انہوںنے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں پنجاب میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ایکشن پلان اور 29 ستمبر سے صوبے میں انسداد پولیو کی 3 روزہ مہم کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز ، ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹرعبیدالسلام ، بل گیٹس فا¶نڈیشن کے ڈاکٹر اسلم چوہدری، پاکستان روٹری کلب سے محمد سعید شمسی ، یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر نعیم اللہ اور مسٹر آئیون نے شرکت کی ڈی سی او نے بتایا کہ لاہور کی 72 یونین کونسلیںپولیو کے حوالے سے حساس قرار دی گئی ہیں جن میں سے تقریبا 25 یونین کونسلوں میں پشتون آبادی ہے خواجہ سلما ن رفیق نے اس سلسلہ میں ہدایت کی کہ پشتون آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانی والی ہر ٹیم میں کم ازکم ایک پشتو بولنے والی خاتون ورکر کو شامل کیا جائے تا کہ لوگوں سے رابطہ میں آسانی ہو ڈی سی او نے مزید بتایاکہ لاہور میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے ہوائی جہاز سے پملفٹس بھی گرائے جائیں گے اور اتوار کے روز عوامی واکس کا انعقاد کیا جائے گی عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندوں نے پولیو کے خاتمہ کے لئے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے پنجاب میں بہت زیادہ جدوجہد کی جا رہی ہے اور چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں ڈی سی او لاہور محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی حکومت پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور لاہور کا ماحولیاتی سیمپلز نیگٹو کرنے کے لئے وہ سب کچھ کرے گی جو ماضی میں نہیں ہوا -