لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی رائیونڈ میں ڈینگی آگاہی سرگرمی،پمفلٹ تقسیم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی رائیونڈ میں ڈینگی آگاہی سرگرمی،پمفلٹ تقسیم

  



لاہور( جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید کی خصوصی ہدایت پر شہر کے پسماندہ حصے رائیونڈ میں ڈینگی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا آگاہی سرگرمی صفائی سے متعلق شکایات کے فوری حل کے لےے کیمپوں کے قیام، گھر گھر پمفلٹس کی تقسیم اور ڈینگی سے متعلق شہریوں کی بریفنگ پر مشتمل تھی منیجر کمیونی کیشن جمیل خاور، منیجر آپریشنز آصف جٹ اور ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر کی قیادت میں رائیونڈ بازار میں آگاہی واک کی گئی اور گھر گھر جا کر اہل علاقہ کو صفائی و ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر پر آگاہی دی ۔سرگرمی کے دیگر شرکاءمیں ڈپٹی منیجر شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجرز رحمان راشد ، محمد عمیر خان ، اسسٹنٹ منیجر آپریشنز مرتض©ٰی چوہدری ، زونل آفیسر علی رضا، مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں اور اہل علاقہ بڑ ی تعداد میں شامل تھے ۔اس موقع پر علاقہ میں صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف ٹاﺅنوں میں کلیئرنس آپریشنز کے دوران 116 کھلے پلاٹوں کی صفائی کے نتیجے میں 805 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ آپریشنز سرگرمیوں کی 1495 تصاویر بھی پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...