عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلال یاسین

عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلال یاسین

  



لاہور (جنرل رپورٹر)وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے پوسٹ فلڈ صورتحال میں صوبے بھر کے انتظامی افسران عوام تک اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنائیںانہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاویدکے علاوہ انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران صوبائی وزراءکو افسران کی جانب سے پوسٹ فلڈصورتحال میں سبزیوں، پھلوں ، دالوں اور دیگرتمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور ان کے نرخوں کے تعین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر بتایا گیا کہ پوسٹ فلڈ حالات کے پیش نظر فصلوں کے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہو کر صوبے بھر میں اشیائے صرف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے اور تمام اضلاع میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں کے تعین، ان کی پابندی اور شہریوں تک وافر فراہمی کے لیے کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹرفرخ جاوید نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صوبے بھر میں کسی بھی جگہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں کمی نہ آنے دیں اور شہریوں تک اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل اور باسہولت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائیںصوبائی وزیر خوراک نے افسران کوہدایت کی کہ وہ گراں فروشی، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھجوائیںقبل ازیں وزیر خوراک بلال یاسین نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی -

مزید : میٹروپولیٹن 1