ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے حوالے سے تشہیری مہم شروع کر دی

ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے حوالے سے تشہیری مہم شروع کر دی

  




لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 29ستمبر سے شہر بھر میں شروع ہو نے والی پو لیو کے حوالے سے تشہیری مہم شروع کر دی ہے انہوں نے بتا یا کہ شہر کی اہم شاہراؤں،چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر پو لیو آگاہی بینرز،سٹیمرز آویزاں کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں آج ہوائی جہاز کے ذریعے پو لیو مہم کے حوالے سے والڈ سٹی،بند روڈ،شا ہدرہ،آؤٹ فال روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں پولیو آگاہی پمفلٹس بھی گرائے گئے ۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے29ستمبر سے شروع ہو نے والی تین روزہ پولیو مہم میں 15 لاکھ70ہزار31 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1