ڈی سی او نے مائی دائی دار شکوہ مقبرہ چاہ میراں کادورہ کیا

ڈی سی او نے مائی دائی دار شکوہ مقبرہ چاہ میراں کادورہ کیا

  




لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ما ئی دائی دارِ شکوہ مقبرہ چاہ میراں کا دَورہ کیا۔اس موقع پر ڈی او(سی) صاحبزادی وسیمہ عمر،اے ڈی سی(آر) عرفان میمن،ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز)،اے سی شالیمار اور دیگر افسران بھی ڈی سی اولاہور کے ہمراہ تھے ڈی سی او لاہور نے بارشوں کے دوران ما ئی دائی دارِ شکوہ مقبرہ کے گرنے والے حصے کا معائنہ کیا۔اور ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز)کو ہدایت کی کہ 3دن میں رپورٹ مرتب کر کے بتایا جائے کہ مقبرہ کے اس حصے کی دوبارہ تزئین و آرائش ہو سکتی ہے کہ نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...