سنی تحریک کا ٹاﺅن شپ میں بجلی کی بندش کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

سنی تحریک کا ٹاﺅن شپ میں بجلی کی بندش کے خلافاحتجاجی مظاہرہ

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ٹاﺅن شپ میںسوئی گیس کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ٹاﺅن شپ مدینہ مسجد کے باہر ہوا۔ جس میں سنی تحریک لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر،محمد اظہر قادری ،محمد اقبال خان قادری ودیگر راہنماﺅں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور ہوشربامہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے گھروں کے چولہے بندہونے سے لوگ سڑکوں پر نکلنے پرمجبور ہیںبجلی کے بعد اب گیس کو بند کرنے سے ایک طرف ملک بحرانوں کا شکار ہوجائے گابجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمن پالیسی ہے حکومت اگر مخلص ہو تو لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ ہفتوں نہیں دنوں میں ہو سکتا ہے۔اپنے مفاد کے لیے فیصلے کرنے ہوں تو حکمران ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرتے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں سنی تحریک تمام عوام دشمن فیصلوں کو مسترد کرتی ہے اور حکومت اور اپوزیشن سے مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کولوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے عذاب سے بھی نجات دی جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ جمہوری دور میں آمرانہ فیصلے جمہوری نظام میں رکاوٹ ڈالنے کا اسباب بن رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ حکمران غربت ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کے صبر کا پیمانہ چھلک پڑے اور حکمرانوں کو ایوانان حکومت کے عیش و عشرت سے ہاتھ دھونے پڑیں۔ ایوا ن اقتدار میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کا دعویٰ مسائل سے دوچار عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے حکمران اور ان کے وزراءاے سی ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکتے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے انھیں میدان عمل میں آنا ہو گا۔عوام کی تکالیف کا ازالہ صرف بیانات اور تقریروں سے نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔اس موقع پرپیر ذوالنورین ،الحاج شیخ نصیر احمد ، پیر شاہ سوار عثمانی، مخدوم محمد بشیر چمن۔ رضا چشتی، عبدالعزیز چشتی ، میاں شفیق قادری، راجہ مہربان قادری ودیگر بھی جموجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...