منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے،سید کفیل بخاری

منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے،سید کفیل بخاری

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کےلئے ازحد ضروری ہے کہ نظریہ جہاد کی نفی کرنے والی قادےانی جماعت کو خلافِ قانون قراردےا جائے سید محمد کفیل بخاری نے جامعہ قاسمیہ رحمن پورہ لاہور میں نمازِجمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقےدہ¿ ختم نبوت،اسلام کا بنیادی اساسی عقےدہ¿ ہے اور وحدت امت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں پر پہلے سے زیادہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے عبداللطیف خالد چیمہ نے مسجد حنفیہ صراط لجنہ نشتر روڈ لاہورمیں ”دفاع پاکستان اور تحفظ ختم نبوت کے تقاضے“کے موضوع پر نماز جمعة المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعاقب کے ساتھ ساتھ سیاسی و معاشرتی سطح پر بھی قادےانےوں کے تعاقب اور سدباب کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا مدارس دینیہ کو سیکولر تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا اعلان اور عمران خان کی طرف سے اقتدار میں آکر آئی ایم ایف کے تےار کردہ قادیانی پروفےسر عاطف میاں کو وزیر خزانہ بنانے کا اعلان دراصل امریکی واسرائیلی اور اےرانی ایجنڈے کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے 1973ءکے آئین کی اوریجنل کاپی گم ہونے کی خبر انتہائی تشویش ناک بلکہ کرب ناک ہے حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ آئین کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں اور یہ سب کچھ قراردادِ مقاصداور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کی وجہ سے ہورہاہے۔علاوہ ازیں 28ستمبر کو بعد نماز عشاءایوانِ احرارنیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں منعقد ہونے والی سالانہ”ختم نبوت کانفرنس“کی تیارےاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...