تما م مسائل کا حل شریعت مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے،مولانا امجد

تما م مسائل کا حل شریعت مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے،مولانا امجد

  



لاہور(پ ر)ملک اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہے ان مشکلات کا حل اللہ کریم کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے وطن عزیز مسائلستان بن چکا ہے ہر طرف بد امنی ،قتل وغارت کے بازار گرم ہیں ،غریب کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور خطرات بڑھتے جارہے ہیں ان تمام مسائل کا حل شریعت مصطفی ﷺ کے نفاذ میں ہے یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماءاور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ آپ کے لائے نظام کے نفاذ کے بغیر پوری دنیا خصوصا پا کستان کے مسلمان ترقی منزل حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وقت جس قد بحران ہیں ان کا حل آپ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہے انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے حکمران ملک میں قر آن وسنت کے خلاف مو جو د قوانین ختم کر نے اور اسلام کے نفاذ کے پابند ہیں اس حوالے سے حکمرانوں کو فوری اقدا مات کر نے چاہیں انہوں نے کہا کہ اسی نظام کی برکت سے ملک معاشی اور سیا طور پر بحرانوں سے آزاد ہو گا  مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حکومت متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچا ئے اور انھیں خورا ک پہنچانے کے لیئے فو ری اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ حکومت اور تمام جماعتوں کو اس نازک موقع پر اختلافات کوایک طرف رکھ کر مشکل میں پھنسے عوام کی مدد کے لیئے کام کر نا چا ہیے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داریاں زیا دہ ہیں لیکن تمام جماعتوں اور اہل ثروت حضرات کا متاثرین کی مدد کرنا اولیں فر ض ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...