حکومت تحریک انصافاور عوامی تحریک کو محفوظ راستہ دے،افنان بٹ

حکومت تحریک انصافاور عوامی تحریک کو محفوظ راستہ دے،افنان بٹ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ دھرنے ختم ہونے چاہیے کیونکہ عوام اس سے بڑی تکلیف میں ہیں جو پہلے ہی بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ مہنگائی ، بیروزگاری اور اب پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے بے حال ہیں حکومت کو پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کو ©محفوظ راستہ دینا چاہیے تاکہ احتجاج کرنیوالی جماعتیں بشمول حکومت بھی بند سیاسی گلی سے نکلے جسکی وجہ سے ملک کا تمام نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور روزمرہ زندگی کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے سے مختلف سیا سی جماعتیں ہیں۔

۔

۔

 کیونکہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر یقین رکھتی ہے جبکہ تحریک انصاف سٹریٹ پاور پر زیادہ انحصار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو 18اکتوبر 2013ءکے انتخابات میں ملک بھر میں دھاندلی کے ثبوتوں کے ساتھ انکشافات کریں گے ۔ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی حمایت کو حکومت کی حمایت تصور نہ کیاجائے۔ کیونکہ پارٹی نے حکومت کے غلط کاموں کی ڈٹ کر مخالفت کی ہے اور کرتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...