گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے اوور بلنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہے،عثمان شفیق

گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے اوور بلنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہے،عثمان شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ کے راہنما و مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ عثمان شفیق نے بجلی کی تقسیم30دن کی بجائے 45دن کے بل ارسال کرکے عوام کو اوور بلنگ پر52ارب روپے کا ٹیکہ لگانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے اوور بلنگ صارفین سے زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین سے 52ارب روپے کی اضافی وصولی کرکے عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
۔
۔
۔
۔
۔
 اووربلنگ سے30لاکھ صارفین متاثر ہوئے ،بلوں کی ادائیگی ان کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے زائد بلنگ پر فیصل آباد میں محنت کش اور حافظ آباد میں میاں بیوی جھگڑے میں خاتون کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے حکومتی اراکین اسمبلی سمیت ہر شعبہ نے اسے ناپسندیدہ اقدام قراردیتے ہوئے اس پر احتجاج کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چند ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 67سے 90فیصد اضافہ کردیا ہے اس پر مستزاد یہ کہ واپڈا کی جانب سے فی صارفین150یونٹ سے زائد یونٹ ڈالنے سے بجلی کے بل کی رقوم میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیاہے اووربلنگ کی وجہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی غریب اور سفید پوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرے عثمان شفیق نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی باعث پاور سیکٹر کے گردشی قرضے بڑھتے جارہے ہیں اور اس کا حجم250ارب روپے سے زائد ہوگیاانہوں نے کہا کہ حکومت ناقص پالیسیوں کے باعث سخت ترین مالی بحران کا شکار ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضوں کے حصول کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے اورمزید قرضوںکے حصول کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی شرائط قبول کر کے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔
۔
۔






انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی اور فوری ریونیو کے حصول کیلئے عوام کو عید سے قبل قربان نہ کیا جائے اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے۔