وطن عزیز گھیراﺅجلاﺅ اور دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،ورلڈ پاسبان ختم نبوت

وطن عزیز گھیراﺅجلاﺅ اور دھرنا سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،ورلڈ پاسبان ختم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور اتحاد علماءکونسل کے سربراہ علامہ محمد ممتازاعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اس وقت کسی گھیراﺅ جلاﺅ یا دھرنا سیاست کا ہرگز متحمل نہیں پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف جبکہ سیلاب تباہ کاریوں نے سنگین مسائل کو جنم دیا ہے ان حالات میں منفی سیاست کی بجائے سیلاب میں گھرے عوام کی مدد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو لندن پلان سازش سے آگاہ کیا جائے اورانکے کرداروں پر ملک سے غداری کے مقدمات قائم کیے جائیں ملک دشمن دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا بیشتر ممالک کے حکمران اور چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے کی وجہ یہ ملک دشمن دھرنے ہیںآئینی و جمہوری راستہ چھوڑ کر غیر آئینی مطالبوں کیلئے منفی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے والے ملک وقوم کے ہرگز خیرخواہ نہیں وہ ملک میں جنگل کا قانون اور لاقانونیت کو فروغ دیکر پاکستان کو (نعوذ باللہ )ایک ناکام ریاست بنانےکے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہیں ۔