عوام نہ چاہیں تو کسی صورت نیا صوبہ نہیں بن سکتا،اشرفبھٹی

عوام نہ چاہیں تو کسی صورت نیا صوبہ نہیں بن سکتا،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگر عوام نہ چاہیں توکسی صورت نیاصوبہ نہیں بن سکتامتحداورمضبوط سندھ سے فیڈریشن کوتقویت ملتی ہے اس قسم کی منفی تجویز پرسندھ کے لوگ مضطرب اور مشتعل ہوجاتے ہیں بعض شرپسندعناصراپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے پاکستان کوتختہ مشق بنانے کے درپے ہیںسندھ اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے بعد نیاصوبہ بنانے کاشوشہ اپنی موت آپ مرگیاایک منتخب نمائندے سے نارواسلوک کی دہائی دینے والے سندھ اسمبلی کے مینڈیٹ کی توہین کیوں کررہے ہیںسندھ کابٹوارہ کرنے کے پیچھے کوئی سازش کارفرمالگتی ہے وہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ کسی کے ذاتی ایجنڈے کیلئے سندھ دھرتی کابٹوارہ نہیں ہونے دیں گے ۔پیپلزپارٹی مضبوط وفاق کی حامی جبکہ ہمارے سیاسی حریف نفاق کی سیاست کررہے ہیں۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
انہوں نے کہا کہ نیاصوبہ بنانے کی آڑ میں پیپلزپارٹی کی قیادت اورسندھ حکومت کوبلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔کراچی میں قیام امن کیلئے جاری آپریشن کوبلڈوز کرنے کیلئے سندھ توڑنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہرقائد© ؒ سے غنڈہ گردی اوربھتہ خوری کاسدباب سندھ حکومت کانصب العین ہے۔ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قسم کی منفی سیاست میں الجھے بغیر قومی مفاہمت اوراتحادویکجہتی کے فروغ کیلئے اپناتعمیری سیاسی کرداراداکرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جمہوری قوتیں جمہوریت کی بقاءاورمضبوطی کیلئے متحد ہیں ،نیاصوبہ بنانے کی تجویز دینے والے عناصریقینا جمہوریت دشمن کیمپ میں کھڑے ہیں ۔