حقوق اہلسنت محاذ نے دہشت گردی کے خلافیوم مذمت منایا

حقوق اہلسنت محاذ نے دہشت گردی کے خلافیوم مذمت منایا

  



لا ہور (پ ر) کراچی ، کوئٹہ اور پشاور میں ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں کے خلاف حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیاجمع کے اجتماعات میں مساجد میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی زبردست مذمت کی گئی اور مذمتی قرارداتیں منظور کی گئیںجبکہ ملک بھر کی تین لاکھ سے زائد مساجد میں پاکستان کی سلامتی، ملک دشمنوں کی بربادی اور دہشت گردی کے آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج، پولیس اور رینجر کے جوانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یا اللہ ہمارے پیارے پاکستان کی حفاظت فرما، یا اللہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ فرما، یا اللہ دہشت گردوں کا نیست ونابود فرما، ضرب عضب آپریشن میں ہماری پاک فوج کی مدد فرما۔ جبکہ حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی پیر سید مصطفی رضوی، علامہ مبارک علی رضوی، مولانا سید اقبال حسین شاہ، پروفیسر احمد حسین نقشبندی، مولانا محمد طیب نورانی، مولانا ملازم حسین قادری، علامہ شفقت علی خان، مفتی محمد حسین نقشبندی، علامہ منیر احمد قادری، مولانا غلام مصطفی، علامہ محمد اسحاق علوی اور دیگر علماءنے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملے کرنے والے جنتی نہیں جہنمی ہیں کیونکہ خود کش حملہ ایک خود کشی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...