پاکستان ایئر فورس کے افسران کا دورہ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم گوجرانوالہ

پاکستان ایئر فورس کے افسران کا دورہ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم گوجرانوالہ

  




لاہور(پ ر)پاکستان ایئر فورس کے اعلیٰ افسر اور ایئر ہیڈ کوارٹر کے وفد نے فضائیہ ہاؤسنگ سکیم گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔اس دورے کا بنیادی مقصد پراجیکٹ کے معاملات کا جائزہ لینا تھا وفد کو سکیم میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مستقبل میں آنے والے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی پاک فضائیہ کے وفد نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا علاوہ ازیں انہوں نے سکیم میں جاری تیز رفتار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مزید ہدایات بھی جاری کیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم مستقبل میں گوجرانوالہ کے رہائشی منصوبوں میں سے سب سے منفرد اور اعلیٰ معیا ر کا حامل ہوگا جہاں لوگ محفوظ ترین ماحول میں تمام آسائشوں کے ساتھ زندگی گزار سکیں گے اس موقع پر سول انتظامیہ ، سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کی طرف سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...