حکومت نے عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،میاں ایوب

حکومت نے عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے مسائل میں دن رات اضافہ کرنے کے کوئی اور کام نہیں کیا ہے اور عوام کو لوٹنے والے زخیرہ اندوں کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے عید آنے میں ابھی چند دن باقی ہیں لیکن پیاز ‘ لہسن ادرک آلو اور ٹماٹر جیسی ہر گھر کی ضرورت کی بنیادی چیز وں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ۔
۔
۔
۔
۔
۔
پہلے حکومت نے رمضان میں عوام کو زخیرہ اندوزں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا تو اب بکرا عید سے قبل بھی عوام کو انہی لوگوں کے سامنے چھوڑ دیا گیا ہے میاں محمد ایوب نے کہا کہ جمہوری دور میں آمرانہ فیصلے جمہوری نظام میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب بن رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکمران غربت ختم کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اس لئے ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں اور حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر شروع کردیں۔