آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  



لاہور(کرائم سیل)شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام جگہوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے دو کمروں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ملتان روڈ پر شہر ی عمنان کے گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر کا کچن مکمل طور پر جل گیا اسی طرح سے ساندہ کے علاقہ میںریسٹورنٹ میں رکھے چھوٹے بوائلر کے پھٹنے سے کچن کا کمرہ تباہ ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...