دروغہ والا، اینٹوں کے بھٹہ میں گرنے سے مزدور بری طرح جل گیا

دروغہ والا، اینٹوں کے بھٹہ میں گرنے سے مزدور بری طرح جل گیا

  



 لاہور(کرائم سیل)دروغہ والا میں اینٹوں کے بھٹہ میں گرنے سے ایک بھٹہ مزدور بری طرح جل کر زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے دلاور اور اس کے ساتھی محمد عدنان نے بتایا کہ وہ ہر بنس پورہ کے رہائشی ہیں اور دروغہ والا میں موجود اینٹوں کے بھٹہ میں کام کرتے ہیں گزشتہ روز وہ بھٹہ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک بھٹہ میں موجود ایندھن گر جانے کی وجہ سے آگ نے عدنان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے عدنان کاچہرہ اور جسم کا بیشتر حصہ جل گیا اور اسے آگ لگ گئی ۔ساتھی مزدوروں نے فوری عدنان پرپانی ڈالا اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اسے میو ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...