بھاٹی گیٹ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 40سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی

بھاٹی گیٹ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 40سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 40سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ بھاٹی گیٹ اسٹیشن میٹرو بس سٹاپ کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے 40سالہ خاتون کو ٹائروں تلے کچل دیا ۔ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد رکے بغیر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر مقامی افراد کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو قبضے میں لے لیا اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق متوفیہ نے سفید شلوار اور نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -