پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 561ٹریفک حادثات میں484افراد زخمی
لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 561ٹریفک حادثات میں484شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال مےں پہنچایا گیاجبکہ196افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 242 ڈرائیورز ،15کم عمرڈرائیور، 330 مسافر اور 112 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ98ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 109 متاثرین کے ساتھ پہلے فےصل آباد53حادثات میں 66 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ، 47گوجر انوالہ حادثات میں49متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔