ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرتمام ڈویژنز میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرتمام ڈویژنز میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں

  



لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز میں مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ایس پی اقبال ٹاﺅن عمارہ اطہرنے جامع مسجدمدینہ اقبال ٹاﺅن اور ایس پی سٹی اسد سرفراز خان نے جامع مسجد غوثیہ شادباغ میں نمازِجمعہ کے بعد کھلی کچہریاں لگائیں۔ ےہ کھلی کچہریاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے واضع احکامات کی روشنی میں لگائی گئیں۔ ایس پی اقبال ٹاﺅن عمارہ اطہر نے جامع مسجد مدینہ اقبال ٹاﺅن میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی ایس پی اقبال ٹاﺅن خالد محمود خان بھی موجود تھے اوراس موقع پر ایس پی اقبال ٹاﺅن نے کہا کہ کسی بھی سائل کو تھانہ کی سطح پر کوئی بھی مشکل ہو تو وہ براہِ راست میرے دفتر آسکتا ہے میرا دفتر سائلین کیلئے ہر وقت کھلا رہے گا۔ اسی طرح ایس پی سٹی اسد سرفرازنے جامع مسجد غوثیہ شاد باغ میں جمعہ کے نمازکے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

مزید : علاقائی


loading...