قادر آباد چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار عروج پر

قادر آباد چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار عروج پر

  



علی پور چٹھہ( نمائندہ پاکستان)تھانہ علی پور چٹھہ کے تحت قادر آباد چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی لوٹ مار عروج پر،گزرنے والی ٹریفک اور شرفاءکی سرعام تذلیل،ناکے پر بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے، عوامی حلقوں کا آئی جی پنجاب پر فوری ایکشن لینے پر زور۔ تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نزدیکی قادر آباد بیراج پر پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہل کاروں نے دن رات لوٹ مار کی انتہاءکر رکھی ہے تھانہ علی پور چٹھہ کے ماتحت اس ناکے پر دن رات بھاری ٹریفک رواں دواں رہتی ہے۔یہاں پر تعینات پولیس اہل کار ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہوئے بھاری رشوت لے کر گزرنے دیتے ہیں اور احتجاج پر بمعہ مسافروں گاڑی سائیڈ پر پابند کر دی جاتی ہے اس کے علاوہ مذکورہ بیراج پر سیروتفریح کیلئے آنے والی فیملیز کو حراساں کرتے ہوئے رقوم بٹور ی جاتی ہیں اور خواتین کی موجودگی میں تذلیل کی جاتی ہے۔علی پور چٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ سی پی او گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ کرپٹ اور راشی اہل کاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...