بکر منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی وارڈنز تعینات

بکر منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کیلئے اضافی وارڈنز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ عید الضٰحی کے مو قع پرسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نگرانی میں قائم کی گئی 6عید بکر منڈیوں کے گردونواح میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے 2ایس پیز کی نگرانی میں 3ڈی ایس پیز 12ٹریفک انسپکٹرز26پٹرولنگ آفیسرزاور 170 اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کردےئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے سلسلہ میں شہریوں کی بڑی تعداد بکرمنڈیوں کارُخ کر رہی ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ لاہور کی طرف سے قائم کی جانے والی مخصوص عیدبکر منڈیوں شاہ پورکانجراں ملتان روڈ،LDAایوینو خیابان جناح اور سگیاں پل،فیروز پور روڈ کاچھہ،بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں اور بینکرزسوسائٹی کماہاں روڈ کے گردو نواح میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اوررانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے2ایس پیز کی نگرانی میں3ڈی ایس پیز 12 انسپکٹر ز 26 پٹرولنگ آفیسرز 170 اضافی ٹریفک وارڈنز،7فوک لفٹر ز ا و ر 3بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -