گوجرانوالہ :مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل

گوجرانوالہ :مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل

  



گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل بدچلنی کے شبہ میں خاوند نے ڈنڈوں کے وار کرکے بیوی جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جان بحق تین نوجوان دوشیزہ کی حالت غیر ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ بھڑی شاہ رحمن میں بد چلنی کے شبہ میں خاوند انور نے ڈنڈوں کے وار کرکے اپنی بیوی مسرت کو قتل کردیا اور تھانہ میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی ، دوسرے واقع میں دھیر ووالی کا رہائش 45 سالہ وسیم اپنے عزیز عمران کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گوجرانوالہ سے واپس اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ تھانہ فیروز والاہ کے علاقہ کے قریب نامعلوم کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا اسے سول ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ ہلاک ہوگیا تھا ، فیروز والہ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے دونون مقتولین کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ، جبکہ فرید ٹاؤن کی رہایشی 18 سالہ بریررہ ولد ریاست موسیٰ پور کی رہائشی 18 سالہ شمائلہ ولد صدیق بٹرانوالی کی رہائشی 25 سالہ عظمیٰ زوجہ افتخار نے گزشتہ روز تینوں نوجوانوں گھر مین معمول کے جھگڑے سے تنگ آکر گھر میں موجود گندم کی گولیاں نگل لیں تینوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی