ننکانہ صاحب‘شہراور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
ننکانہ صاحب( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ خصوصی)شہراور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری پولیس کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے پر دو بچوں کے باپ سمیت 2افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تین نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کرنواحی گاﺅں بگھیاڑی کے محنت کش محمد یٰسین کے گھر میں داخل ہوئے تو آہٹ سن کرمحمد یٰسین جاگ اٹھا اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے جبکہ تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاﺅں فتہ ٹھٹھہ کی بشمولہ ڈھاڑی باہو کی کا رہائشی 18سالہ نوجوان اعظم کھوکھر اپنے نانے کو کھیتوں میں روٹی دے کر واپس گھر جا رہا تھا کہ 3نامعلوم ڈاکو ﺅں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا اور ہاں سے فرار ہو گئے۔