ایس ایچ او کا بیگناہ شہری پر وحشیانہ تشدد‘مار مار ادھ مواءکر دیا

ایس ایچ او کا بیگناہ شہری پر وحشیانہ تشدد‘مار مار ادھ مواءکر دیا

  



گوجرانوالہ(بیو رورپورٹ)ایس ایچ او کا بیگناہ شہری پر وحشیانہ تشدد‘مار مار ادھ مواءکر دیا حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کروا دیا‘عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج‘آر پی او ‘سی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹ لدھا ملک فیاض نے بغیر ایف آئی آر درج کیے شہری عتیق ولد محمد رفیق سکنہ ٹھٹھہ بییاں کو پچھلے تین ماہ سے غیر قانونی حراست میں رکھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گذشتہ روز بھی ایس ایچ او ملک فیاض نے اسے اپنے تھانہ میں اس پر بہیمانہ تشدد کرنا شروع کر دیا تو اس کی حالت غیر ہو گئی جس پر اسے فوری طور پر سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی انتہائی سیریس حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ ایس ایچ او نے یہاں اپنے علاقہ میں شریف شہریوں پر جھوٹے مقدمے بنا کر انہیں حراساں کرکے لمبی رقمیں بٹورنا معمول بنا رکھا ہے اور علاقے میں مختلف جگہوں پر نجی ٹارچر سیل بھی بنا رکھے ہیں جہاں شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مختلف سنگین وا رداتوں میں ملوث ملزمان بھی انہی ٹارچر سیل میں لائے جاتے ہیں اور تھانے سے باہر ہی ان سے مک مکا کرکے انہیں باعزت بری کرنا مذکورہ ایس ایچ او ملک فیاض کا وطیرہ بن چکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...