خانقاہ ڈوگراں‘تین سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا

خانقاہ ڈوگراں‘تین سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا

  



خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار)تین سال پہلے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا۔مقامی تھانہ میں رپورٹ درج کرادی گئی ۔بیٹی کی راہ تکتے والدین بھی دنیاسے رخصت ہوگئے۔خانقاہ ڈوگرا ں محلہ رسولنگرکے ریٹائرڈسکول ٹیچر اور سینئرصحافی روزنامہ نوائے وقت سیدزبیر خالد بخاری مرحوم کی 32سالہ غیر شادی شدہ بیٹی سیدہ تسنیم رضوانہ بخاری تین سال قبل لاپتہ ہوگئی تھی جسے والدین نے تلاش کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔لاپتہ سیدہ تسنیم رضوانہ بخاری کے بھائی سید عابد زبیر بخاری نے سراغ ملنے پر فون نمبر0300 4004135پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

مزید : علاقائی