قصور :ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت3افراد جا ں بحق

قصور :ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت3افراد جا ں بحق

  



قصور(بیورورپورٹ)قصور اور نواح میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ ولا کے نواح مہالم کلاں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد طیب جبکہ اس کی ہمشیرہ منور بی بی جاں بحق ہو گئی۔اسی طرح قصور کھڈیاں روڈ ٹولو والا کے قریب موٹر سائیکل سوار محمدعباس اور محمدحنیف مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور لایا جا رہا تھا کہ محمد حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی محمدعباس کو شدید حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ۔اسی طرح واں آدھن ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے عبدالغفور لائن پر چلنے والے ٹھیلا کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے ضابطے کی کاروائی کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...